ویرات کوہلی مسلسل چوتھی بار بھارت کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعرات 7 جون 2018 21:25

ویرات کوہلی مسلسل چوتھی بار بھارت کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی غیر معمولی کارکردگی پر مسلسل چوتھی بارسال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کے مستحق ٹھرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کو 2015میں بھارت کاکپتان مقررکیا گیاتھا اور انھوں نے ا گلے ہی سال اسے اپنی قیادت میں ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بنادیا۔بھارتی کپتان کو اس سال جنوری میں آئی سی سی کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیاتھا۔ 29سالہ کھلاڑی نے 2016-2017میں ٹیسٹ کرکٹ میں 13ٹیسٹ میچوں میں 1332رنز بنائے تھے۔ اسی سال ان کے 27ایک روزہ میچوں میں 1516رنز کے ساتھ ان کااوسط اسکور 86رنز کا ہے۔

متعلقہ عنوان :