Live Updates

مسلم لیگ (ن) سے وابستگی رکھنے والی شخصیات نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 7 جون 2018 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) سے وابستگی رکھنے والی شخصیات نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ یونین کونسل 165 سے مسلم لیگ (ن) کے متحرک رہنمائوں مرزا علی ،سابق یونین کونسل ناظم عمران بدر، علی خان، ڈاکٹر گلفام، چوہدری علی ندیم، وقاص بٹ، وسیم نظیر، احمد شاہ، فیصل ندیم،، عثمان ابرار، شیخ وقاص اور نجم ثاقب نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ حلقہ این اے 127سے امیدوار و تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات کر کے غیر مشروط طو رپر شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوام ماضی کے حکمرانوں کو دوبارہ آزمانے کی بجائے ان سے لوٹ مار کا حساب گے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی لازوال جدوجہد کی وجہ سے شریف خاندان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے اوران کا چور مچائے شور والا فارمولہ بھی ناکام ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور پس پردہ دونوں نے کرپشن بچائو اتحاد قائم کر رکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود تھی او ر بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے میٹرو مارکہ گڈ گورننس اور بلند و بانگ دعوئوں کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات