Live Updates

جیکب آباد:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی جلوس

نعرے ڈی سی چوک پر دہرنا ٹائر نذر آتش پانی کے بحران پر مٹکے بھی توڑے

جمعرات 7 جون 2018 21:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی جلوس نعرے ڈی سی چوک پر دہرنا ٹائر نذر آتش پانی کے بحران پر مٹکے بھی توڑے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے انفارمیشن سیکریٹری راز خان پھٹان نے رمضان المُبارک کے مہینے میں بجلی کے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پانی کی قلت کے خلاف پٹھان ہاوُس سے کارکنان کے ہمراہ ریلی نکالی گئی جوشہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچیجہاں مشتعل مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کر دیا اور سیپکو کیخلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پرئی راز خانپٹھان نے کہا کہ جیکب آباد ایشیا کا گرم ترین ملک ہے جہاں 50 سی55 سینٹی گریڈ گرمی پڑتی ہے مگر واپڈا کی ٹرپنگ اور بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے رات کو تراویح پڑھنے والوں اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں اور سحری پہ اٹھنے والوں کے لیے تکلیف ہوتی ہے راز خان نے کہا کہ کچھ ایسے علاقے ہے جن کے ٹرانسفرمر اتار کرتین مہینے سے نہیں لگائے گئے ٹرپنگ سے گھروں کا سامان فریج پھنکے اور دیگر ایشیا جل جاتے ہے پاکستان وہ واحد ملک ہے جو رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوتی ہے اور غریبوں میں اضافی بجلی کے بل بھیجے جاتے ہے راز خان نے کہا کہ انشااللہ عمران خان کیحکومتمیں عوام کو حقوق ملیںگے کیونکہ واحد لیڈر عمران خان ہے جو غریب عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے راز خان نے کہا کہ جیکب آباد پورے دن میں 8 گھنٹے بجلی چلتی ہے انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ اگر 3 دن کے اندر بجلی کی ٹرپنگ اور اوور لوڈشیڈنگ بند نہ کی گئی تو جیکب آباد کی ڈی مسی چوک پر خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائوں گا جسکی ذمہ دار سیپکو ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات