بٹگرام میں ترند گروپ کی جانب سے زبردست پاور شو کا انعقاد

الیکشن کے سلسلے میں مشاورتی جرگہ سیاسی جلسے میں تبدیل ہزاروں کی تعداد میں مشاورتی جرگہ میں مقامی افراد شریک ہوئے ترندگروپ کے سربراہ سابق صوبائی وزیریوسف خان ترند کو شرکاء نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے سمیت قومی اسمبلی اور الائی کے صوبائی حلقے پر کسی بھی سیاسی جنبہ کیساتھ الائنس بنانے کاباقاعدہ اختیار دے دیا

جمعرات جون 21:44

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) بٹگرام میں ترند گروپ کی جانب سے زبردست پاور شو کا انعقاد ،،الیکشن کے سلسلے میں مشاورتی جرگہ سیاسی جلسے میں تبدیل ہزاروں کی تعداد میں مشاورتی جرگہ میں مقامی افراد شریک ہوئے ترندگروپ کے سربراہ سابق صوبائی وزیریوسف خان ترند کو شرکاء نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے سمیت قومی اسمبلی اور الائی کے صوبائی حلقے پر کسی بھی سیاسی جنبہ کیساتھ الائنس بنانے کاباقاعدہ اختیار دے دیا ترندگروپ کی مشاورتی جرگہ میں ہزاروں افراد کی شرکت سے مقامی سطح پر ہلچل مچ گئی ترندگروپ کی عوامی مقبولیت سے انکے مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدوار پریشان تفصیلات کیمطابق جمعرات کے روز ضلع بٹگرام کے اندر ترندگروپ کی جانب سے زبردست پاور شو کا انعقاد کیا گیا مشاورتی جرگہ سیاسی جلسے تبدیل ہوگئی ہزاروں کی تعداد میں لوگ مشاورتی جرگہ میں شریک ہوئے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ترند گروپ کے سربراہ یوسف خان ترند ،ضلع ناظم عطاء الرحمن خان ترند،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر یعقوب خان پائمال شریف،سابق یونین ناظم عطاء اللہ خان بانیاں ،خان بادشاہ چم قلاع،شیر بہاد خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پی کے 29کے عوام نے مشاورتی جرگہ میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ عوامی عدالت میں ترندگروپ سینہ تان کر کہہ سکتا ہے کہ ہاں ہم نے خدمت کی ہے انکا کہناتھا کی ترقی کے اعتبار سے ضلع بٹگرام کسی پیچھے نہیں ترند گروپ نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کی ہے اور مستقبل میںبھی عوامی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا عوامی خدمت کے میدان ترند گروپ کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا آمدہ انتخابات میں اپنی کاکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگے گے جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس ماسوائے بے بنیاد پراپیگنڈوں کے عوام کو دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں ترند گروپ کے سربراہ یوسف خان ترند نے مخاطب کرتے ہوئے کہ پی ٹی آئی بلخصوص سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے ہمارے جتنے بھی وعدے کیے انکو عملی جامہ پہنایاانکے احسانات بہت زیادہ ہیںلیکن میرا ہمیشہ سے یہی اصول رہی کہ میں الیکشن سے قبل عوام مشورہ کرتا ہوں کہ ہم آزاد حثیت سے الیکشن میں حصہ لیں یا کسی پارٹی کی ٹکٹ پر آپ لوگوں جو بھی فیصلہ ہو اظہار کیجئے تمام شرکا،ْء نے یک زبان ہوکر یوسف خان ترند صوبائی حلقہ پی کے 29 قومی حلقہ این اے 12اور تحصیل الائی کی صوبائی حلقہ پی کے 28کا مکمل اختیار دے دیا