پیپلزپار ٹی کے سابق سینیئر رہنماؤں کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت سے قبل اپنی پارٹی میں واپسی کیلئے رابطوں کا انکشاف

آصف زرداری سے گرین سنگل نہ ملنے کے پیش نظر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جی ڈی اے کو پیارے ہو گئے، ذرائع

جمعرات 7 جون 2018 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلزپار ٹی کے سابق سینیئر رہنماؤں کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت سے قبل اپنی پارٹی میں واپس آنے کیلئے متعدد بار رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، آصف علی زرداری کی جانب سے گرین سنگل نہ ملنے کے پیش نظر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جی ڈی اے کو پیارے ہو گئے، ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے تعلقات کافی عرصہ سے خراب تھے اور وہ پیپلزپارٹی میں رہتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اور پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی بھی کرتے رہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی کے اجلاس میں بدین کی محرومیوں کا ذکر کرتی رہیں اور کہتی رہیں کہ بدین میں مردوں کونہلانے کا پانی تک نہیں ہے اور اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کہا گیا بدین کے کے رہتے والے پاکستان کا حصہ نہیں ہیں، جوں جوں الیکشن قریب اتے گئے تو انہوں نے اپنے حلقے کے سائل کو اجاگر کرنا شروع کر دیا، جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی سندو میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کھل کر بیان بازی کرتے رہے جس کی وجہ سے آصف علی زرداری اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان فاصلے بڑھتے گئے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی پیپلزپارتی کے حوالے سے بیان بازی نے ان کو پارٹی سے دور کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارتی کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو اتنی عزت دی کہ انہیں پہلی خاتون سپیکر قومی اسمبلی منتخب کروایا اور یہ عزت کوئی اور پارٹی اپنے جیالوں کو نہیں دی سکتی لیکن اس عزت کے باوجود ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر مختلف قسم کے الزامات لگائے جس کی وجہ سے دوریاں بڑھتی گئیں،لیکن جب الیکشن قریب آرہے ہیں تو ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی طرف سے پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی کہ دوبارا سے پارٹی کے ساتھ تعلقات کو بہتر کیا جائے لیکن دوریاں اتنی بڑھ چکی تھیں کہ واپس بہت مشکل ہو چکی تھی، سابق صدر آصف علی زرداری جو مفاہمت کے بادشاہ ہیں لیکن انہوں نے اپنے بہت ہی قریبی ساتھی اور جیالے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو دوبارا پارٹی میں لینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے دوسری پارٹیوں کی طرف دیکھنا شروع کر دیا اور آخر کار وہ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہو گئے، ان کی شمولیت پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی ترجمان ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کو تب سندھ میں کرپشن یاد نہیں آتی جب وہ اقتدار کے مزے لے رہے تھے، لیکن الیکشن کمیشن کروڑوں کے قرض معاف کروانے والوں کو نااہل قرار دے سندھ میں پیپلزپارٹی کے غداروں کو کبھی عزت نہیں ملتی اور پیپلزپارٹی کو توڑ نے کے خواب دیکھنے والے خود چلے گئے لیکن پیپلزپارٹی قائم ہے، بدین کے عوام چور بازاری کے خلاف اٹھے تو سب سے پہلے ذوالفقار مرزا کو مسترد کریں گے، انہوں نے کہا کہ جن کے جسم پر کپڑے پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہیں وہ بے اختیاری کا رونا روہ رہے ہیںیہ پیپلزپارٹی کی طرف سے بیان دیاگیا تھا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بدین میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہی جیتیں گے کیوں کے سندھ میں پیپلزپارٹی ہی ایک مضبوط جماعت ہے اور بدین میں پیپلزپارٹی کے جیالے موجود ہیں جس کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے والوں کو کچھ نہیں ملے گا۔

۔ 6-18/--172