ڈپٹی کمشنرسوات شاہد محمود نے شہری خدمات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں میں رخنہ اندازی پر بعض عناصر کے عدم تعاون اور منفی روئیے کو افسوسناک قرار دیدیا

جمعرات 7 جون 2018 21:44

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ڈپٹی کمشنرسوات شاہد محمود نے شہری خدمات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں میں رخنہ اندازی پر بعض عناصر کے عدم تعاون اور منفی روئیے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اُن کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی ہدایت کی ہے انہوں نے منگورہ شہر میں فضاگٹ پارک کے قریب قمبر بائی پاس روڈ پر جگہ جگہ عمارتی ملبے کے ڈھیر پھینکنے اور شاہراہوں پر رکاوٹوں کا باعث بننے ہوالے 16افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے اور اُن کی فوری گرفتاری اور جرمانہ وصولی کی ہدایت بھی کی ہے سوات میں مختلف شاہراہوں اور بازاروں کے معائنے کے دوران انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے اور تعمیر و ترقی کا عمل یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں انہوں نے خبر دار کیا کہ ترقیاتی سرگرمیوں اور خدمات کی فراہمی والے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سڑکیں آمدورفت میں سہولت کے علاوہ ترقی کا زینہ ہوتی ہیں جن میں رکاوٹ ڈالنے والے معاشرے اور انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں کیونکہ ان رکاوٹوں اور نتیجے میں ٹریفک جام کی وجہ سے کسی کی مریض کی جان بھی جا سکتی ہے اسی طرح شاہراہیں سیاحت کے فروغ کے علاوہ علاقے کی خوبصورتی کا باعث بنتی ہیں جن میں رکاوٹیں اور توڑ پھوڑ کو کسی صورت بردشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ منگورہ شہر کی خوبصورتی پر تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے جس کے ثمرات سے شہری تب مستفید ہو سکتے ہیں جب وہ انکی کامیابی سے تکمیل اور دیکھ بھال میں حکومت سے پورا تعاون کرینگے۔

متعلقہ عنوان :