کامونکے،درینہ رنجش پر تیرہ افراد نے چار دوستوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بنا یا، ایک کو ٹانگ میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا

جمعرات جون 21:45

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) درینہ رنجش پر تیرہ افراد نے چار دوستوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک کو ٹانگ میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ پاک ٹائون کے افتخار اختر اور نواحی گائوں تولیکی ورکاں کے قیصر ہنجرا میںدرینہ رنجش چل رہی ہے ۔گذشتہ روز افتخار اختر اپنے دوستوں سلام گارڈن کے حسنین کھوکھر،کمہار منڈی کے رائو عاصم،منڈیالہ روڈ کے ملک ندیم عرف چاند اور نیا گھنیاں کے احمد ورک کے ہمراہ مستنصر حسین اور اسلم ورک کو اُنکے گائوں چک لکھیا چھوڑ کر واپس آرہے تھے کہ گھنیاں روڈ پر قیصر ہنجرا نے ہارون ،عاقب،شکیب گورائیہ،جہانزیب،شریف پورہ کے احمد ورک، عالمگیر روڈ کے حسن مرزااور پانچ نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے افتخار اختر کو روک لیا اور اُنہیں ڈنڈوں سوٹوں سے زبردست تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حسنین کھوکھر کی ٹانگ میں گولی مار کر شدیدزخمی کردیا۔

(جاری ہے)

صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔جبکہ دوسرے واقعہ میں نواحی گائوں تھپنالہ کے وارث علی کے گھر میں گھس کر گائوں ہی کے لطیف،محمد یوسف،بشیر نے ٹھٹھہ عمرہ کے وارث علی،تصدق عرف چھکو اور چار نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے وارث علی اُسکی والدہ صغراں بی بی ،بھابھی روبینہ بی بی اور مہمان ریاض کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ۔جبکہ جاتے ہوئے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔اسکے علاوہ تیسرے واقعہ میں پُرانی چونگی نمبر1کے دلشاد احمد کا اپنے ہمسایئوں اجمل وغیرہ سے دیوار کا تنازعہ چلا رہا ہے۔گذشتہ روز اسی بناپر اجمل ،وقاص اور طارق نے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے دلشاد احمد کے گھر اینٹیں برسانا شروع کردی ۔اور سر میں اینٹ لگنے سے دلشاد احمد کی بیٹی فرزانہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ایمن آباد پولیس ن ے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :