سرگودھا،ٹرک اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کا عمل

66شمالی میں مختص جگہ کی باضابطہ دستیابی اور ٹرمینلز کی تعمیر نہ ہونے سے مسلسل تاخیر کا شکار

جمعرات 7 جون 2018 21:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ٹرک اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کا عمل 66شمالی میں مختص جگہ کی باضابطہ دستیابی اور ٹرمینلز کی تعمیر نہ ہونے کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اس سے جہاں شہر میں جابجا ٹرک اڈوں کی وجہ سے مسائل باعث تشویش صورتحال اختیار کر گئے ہیں وہاں وہاں ٹرک اڈا کی جگہ کا تخمینہ بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ، ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ13 سال سے مسلسل التواء کا شکار ہو رہا ہے ،شہر سے باہر ٹرک اڈا بنانے کی منظوری 2010میں دی جا چکی ہے ، موجودہ حکومت نے بھی پانچ سال قبل آتے ہوئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے اڑھائی سال تک معاملات کو لٹکائے رکھا، بالآخربورڈ آف ریونیو سے اجازت ملنے پر 15-12-16کو ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کی جانب سے مختص جگہ کا موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے تخمینہ لگاکر فزبیلٹی رپورٹ ممبر کالونیز بی او آر پنجاب کو ارسال کی گئی، حیران کن امر یہ ہے کہ ڈیڑھ سال سے یہ تخمینہ اور فیزبیلٹی رپورٹ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی الماریوں کی زینت بن کر عملدرآمد کی منتظر ہے ، جبکہ مقامی افسران اس دورانیہ میں آٹھ مرتبہ رجوع کرنے کے علاوہ سیاسی نمائندے کئی مرتبہ بالمشافہ مل کر صوبائی حکام سے استدعا کر چکے ہیں،ٹرک اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کا مسئلہ تاخیر کا شکار ہونے سے جہاں مسائل میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے وہاں 66شمالی میں جگہ کا تخمینہ بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے ، اس ضمن میں نومولود ڈسٹرکٹ ڈویویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ اتھارٹی کے فعال ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر کے ذریعے اس ضمن میں سفارشات بھجوائی ج چکی ہیں جس پر جلد پیش رفت متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :