سرگودھا،22جنوبی سے 24جنوبی تک سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور دیگر بے ضابطگیوں کی شکایت

ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن سے وضاحت طلب

جمعرات 7 جون 2018 21:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) 22جنوبی سے 24جنوبی تک سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور دیگر بے ضابطگیوں کی شکایت پر ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن سے وضاحت طلب کر لی گئی،ذرائع کے مطابق اہل علاقہ کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے جنہوں نے شکایت کی ہے کہ متذکرہ سڑک کی حال ہی میں ہونیوالی تعمیر میں محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت سے انتہائی ناقص میٹریل استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اہم امور کی نظر انداز کیا گیا جس سے نہ صرف سڑک کے بعض حصوںکی ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے وہاں منڈی تک زرعی اجناس کی ترسیل اور عام شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات در پیش ہیں، جس پر ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکارڈ سمیت 16مئی کو ڈپٹی کمشنر آفس میں پیش ہو کر وضاحت کریں۔

متعلقہ عنوان :