پشاور، رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں ہاکی چیلنج کپ

پشاور بلیوکی ٹیم نے پشاور ریڈ کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 7 جون 2018 21:45

پشاور، رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں ہاکی چیلنج کپ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں جاری ہاکی چیلنج کپ میںپشاور بلیوکی ٹیم نے پشاور ریڈ کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، دوسرے میچ میں پشاور لائنز اور پشاور گرین کی ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہی، اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری حاجی ہدایت الله ، کوچز ضیاء الرحمان بنور ، یاسر اسلام ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے جاری رمضان سپورٹس فیسٹول میں ہاکی کے مقابلے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں منعقد ہوئے جس میں پہلا میچ پشاور ریڈ اور پشاور بلیو ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور بلیو نے پشاور ریڈ کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دیدی ، پہلے ہاف ریڈ کو دو ایک سے برتری حاصل رہی جبکہ دوسرے ہاف میں پشاور بلیو نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں دو کے مقابلے چار گول سے فتح حاصل کی ، ریڈ کی طرف سے زرین اور سید شاہ نے جبکہ بلیو کی طرف سے فواد نے دو امجد اور کاشف نے ایک ایک گول کیا ، ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پشاور لائنز اور پشاور گرین کے مابین کھیلاگیا جو کہ دو دو گول سے برابر رہا ، پشاور لائنز کی طرف سے حماد اور شایان جبکہ گرین کی طرف سے ارسلان اور قیصر نے گول کئے ، میچ میں ہارون اور ابصار نے ریفری کے فرائض انجام دیئے ۔