پشاور،کے پی فوڈ اتھارٹی کا ٹان ون میں نجی مذبح خانے پر برہمی کا اظہار،
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ مکینیکل سلاٹر ہاس کے قیام کی تجویز
جمعرات 7 جون 2018 21:47
(جاری ہے)
مراسلے کا متن ہے کہ اسلام کے مطابق بیمار، لاغر، معزور، حاملہ، اور زخمی جانوروں کو ذبح نہیں کیا جاسکتا اور اس چیز کی سختی سے ممانعت ہے جبکہ اس نجی مذبح خانے میں یہ کام معمول بن چکا ہے۔
خط میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اس بات برہمی کا اظہار کیا گیا ہے کہ بیمار، لاغر، نوزائیدہ اور معزور جانوروں کی حالت دیکھتے ہوئے بھی ویٹرنری ڈاکٹر ان کو ذبح کرنے کی اجازت دیتے ہیں جبکہ طبی معائینے کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں۔ مراسلے میں یہ بھی بھی کہا گیا ہے کہ مالک نے ان تمام ترذمہ داریوں سے لاعلمی ظاہر کی ہے اور تمام ترالزامات لائیوسٹاک ڈپارٹمنٹ کے ویٹرنری ڈاکٹرز پر ڈال دی ہے۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کے انسپکشن کے دوران کوئی بھی قانونی اور مجوزہ دستاویزات نہیں ملے جس سے مذبح خانے کی رجسٹریشن مشکوک دکھائی دیتی ہے۔ مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ متعلقہ مذبح خانے اور اس میں ڈیوٹی انجام دینے والوں ڈاکٹروں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، مزیدبرآں اگر مذبح خانہ رجسٹریشن رکھتا ہے تو اسے فوری طور پر کینسل کیا جائے اور معزور،لاغر، بیمارجانوروں اور نو عمر بحھڑوں کی ذبیحہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ مراسلے میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا میں جدید خطوط پر استوار ایک مکینیکل سلاٹرہاس بنایا جائے جس میں ان تمام تحفظات کو دور کیا جائے اور عوام کو صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک مہیا کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.