Live Updates

ْ نواز لیگ اور تحریک انصاف نے نگران سیٹ اپ کو ساس بہو کا جھگڑا بنا دیا ہے ، چوہدری منظور

وفاق اور سندھ جہاں پیپلز پارٹی تھی وہاں نگران حکومت کے حوالے سے معاملات احسن طریقے سے نمٹا دیئے گئے ، پنجاب میں مذاق بنا دیا گیا ، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

جمعرات 7 جون 2018 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ جہاں پیپلز پارٹی تھی وہاں نگران حکومت کے حوالے سے معاملات احسن طریقے سے نمٹا دیئے گئے جبکہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے آئینی عمل کو مذاق بنا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا نواز لیگ اور تحریک انصاف کے نگران سیٹ اپ کو ساس اور بہو کے جھگڑے کا ڈرامہ بنا دیا گیاہے جہاں جہاں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کا زیادہ کردار تھا وہاں تماشا ہوا ایسی جماعتیں جن میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں وہ ملک کیسے چلائینگے چوہدری منظور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے جمہوری اور سیاسی قوتوں کو بدنام کررکھا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات