Live Updates

شریفوں کی کرپشن زدہ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈرامہ بازی کیلئے ایک منصوبے کا 4،4بار افتتاح کرنے والے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شریفوں کی کرپشن زدہ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، ڈرامہ بازی کیلئے ایک منصوبے کا 4،4بار افتتاح کرنے والے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے، زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں کمی، ملکی قرضوں اشیاء صرف کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ترقی کے دعویداروں کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے، نااہل نواز شریف کے جلسوں کیلئے سرکاری فنڈز، مشینری اور رہائش گاہیں فراہم کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔

وہ الیکشن کمیشن کے باہر این اے 125 کے کاغذات جمع کروانے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھی ، نو از شریف اور شہباز شریف کی ڈرامے بازی اب نہیں چلنے والی، ملک کی باشعور عوام ان کے مکرہ مقاصد پورے نہیں ہو نے دے گی پنجاب میں تمام منصو بے مال کمانے کے لیے شروع کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بنیادی مشن ناانصافی، کرپشن، معاشی ناہمواری سے فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے تحریک انصاف کی طرف سے کھڑے ہونے والے امیدوار محب وطن مخلص اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے جذبہ سے معمور ہیں ، پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر عوام کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی ہم نعروں دعووں کی سیاست نہیںکرتے بلکہ عملی طورپر خدمت کرتے ہیں ہم ایک ترقیاتی انقلاب لائیں گے،انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی حاصل کرکے گزشتہ 5برسوں تک اقتدار میں رہ کر قوم کو لوٹنے والوں کا یوم حساب دور نہیں 25جولائی پی ٹی آئی کی جیت کا دن ہے پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے کرپٹ عناصر اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیل جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات