لاہور، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی چار اضلاع میں کارروائی جاری ،مزید65عطائیوں کے اڈے سربمہر

جمعرات جون 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) چار اضلاع میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز65عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور ،فیصل آباد،ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں179علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سے 65عطائیوں کے اڈوں کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ 24اڈے فیصل آبادمیں،اوکاڑہ میں15، ساہیوال میں14اورلاہور میں 12عطائیوں کے کاروبار بند کردیے گئے۔ ریکارڈ کے مطابق کمیشن کی ٹیموںنے جن178مراکزکا دورہ کیا،ان میں سی59عطائیوں نے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔۔لاہور میںریاض کلینک،میرب کلینک ،آصف دواخانہ،رضوان میڈیکل سٹور اینڈکلینک،عرفان کلینک،المصطفیٰ فری ڈسپینسری،فہدفری ڈسپینسری،مریم کلینک،محمود میڈیکل سٹور،خادم حسین اینڈ سنز میڈیکل سٹور اورعلی کلینک کو بند کیا گیاہے۔