Live Updates

نا م نہاد خادم اعلیٰ نے پانچ سالوں میں سڑکیں اور انڈر پاس بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ڈاکٹر نوشین حامد

جمعرات 7 جون 2018 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کمیشن مافیا نے صوبے میں تعلیم اور صحت کا نظام بھی کمیشن کے نظر کردیا ہے۔نا م نہاد خادم اعلیٰ نے پانچ سالوں میں سڑکیں اور انڈر پاس بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔اپنی کارکردیگی کے جعلی سروے کرانے والے کاش ہسپتالوں اور سرکاری سکولوں کی حالت زار پر بھی رحم کھا لیتے۔

ہسپتالوں میں بیڈ کی کمی کی وجہ سے کئی مائیں سڑکوں پر بچوں کو جنم دیتی رہی ہیں لیکن شہباز شریف اور ان کی نا اہل ٹیم دن رات اپنے کارکردگی کا ڈھنڈوا پیٹ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا عوامی پبلی سٹی کیلئے خرچ کیا گیا پیسہ اگر ہسپتالوں اور سرکاری سکولوں کی بنیادی سہولیات پر خرچ کردیا جاتا ہے تو آج صوبے میں صحت و تعلیم کی ناقص صورتحال نہ ہوتی۔

(جاری ہے)

آج بھی لاکھوں بچے کھولے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ بیشتر سکولوں کی چار دیواری تک ان دس سالوں میں نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا عوام اگر ان کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے تو تحریک انصاف کی کھول کر حمایت کرے تاکہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر پنجاب میں بھی کے پی کے والی تعلیمی نظام رائج کرے گی اور صحت انصاف پروگرام پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات