صاف شفاف انتخابات ترجیح ہوگی، کوئی سیای ایجنڈا تھا نہ ہوگا، غیر جانبداری سے انتخاب کراؤں گا، حسن عسکری

جمعرات 7 جون 2018 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات ترجیح ہوگی، کوئی سیای ایجنڈا تھا نہ ہوگا، غیر جانبداری سے انتخاب کراؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، پنجاب بڑا صوبہ ہے یقینا بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے۔

دوسری جانب پروفیسر حسن عسکری نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات پر کہا ہے کہ تحفظات کا اظہار کرنا مسلم لیگ (ن) کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رائے دینا مسلم لیگ (ن) کا حق ہے لیکن میں اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کروں گے، مجھے الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کیا ہے اور آئینی طور پر اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات صاف اور شفاف کرواؤں گا۔ کوئی جماعت پریشان نہیں ہو، میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کروں گا۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مخالفین دوسروں کے بارے میں رائے دیتے رہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) بھی رائے دے رہی ہے، اگر انہوں نے میری تقرری کو چیلنج کرنا ہے تو کردیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔