Live Updates

لاہور سے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے فارم وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری

قومی اسمبلی سے خواجہ احمد حسان، یاسمین راشد، لیاقت بلوچ ،گلوکار جواد احمد، پنجاب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے ایک سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

جمعرات 7 جون 2018 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) لاہور سے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے فارم وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں سے خواجہ احمد حسان، یاسمین راشد، لیاقت بلوچ ،گلوکار جواد احمدجبکہ پنجاب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے ایک سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے لئے لاہور سے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاکل آخری روز ہے،امیدوار متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں، (ن) لیگ کے خواجہ احمد حسان نے این اے 130سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،تحریک لبیک کے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے این اے 128سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے این اے 130اور امیرالعظیم نے این اے 135سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،برابری پارٹی کے سربراہ گلوکار جواد احمد نے این اے 132 سیکاغذات نامزدگی جمع کرائے،پنجاب کی مخصوص نشستوں سے چھالیس خواتین اور پینسٹھ اقلیتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کراے،لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں کے لیے اب تک 460 اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں کے لیے 550 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والے امیدواروں میں ن لیگ کے پرویز ملک ،خواجہ سعد رفیق ،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ عمران نذیر بھی شامل ہیں، جاری شدہ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ آٹھ جون تک جاری رہے گا، دوسری جانب لاہور کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عابد قریشی نے پولنگ اسکیموں پر اعتراضات کے حوالے سے آنے والی درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا،متعلقہ ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو پولنگ سٹیشنز کا جائزہ لینے کی بھی ہدائت کی ہے، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولنگ سٹیشنز کو قانون سے ہٹ کر مقررہ حدود سے دورقائم کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات