اسلام آباد،چوری کی چار وارداتوں میں شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم

جمعرات 7 جون 2018 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) وفاقی دارلحکومت میں چوری کی چار وارداتوں میں شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔جنید ہارون نے تھانہ سبزی منڈی پولیس کوبتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے باہر سے ان کے سوزوکی مہران گاڑی چوری کرکے فرار ہو گئے ۔گلزاز خان نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کی دوکان سے LEDپنکھا اور جوسر مشین وغیرہ چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فصیح حیات نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ ملزم (الف )نے اس کا موبائل چوری کر لیا ہے پولیس کی چیکنگ پر مدعی کا موبائل فون ملزم سے بر آمد ہوجس پر تھانہ مارگلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مدعی نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر نقدی اورزیورات چوری کر لئیے ہیں ۔وفاقی پولیس نے مدعی کی درخواست پر تمام مقدمات درج کر لیئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشا ن کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :