اسلام آباد ،گولڑہ پولیس نے زمین اور مکان پر ناجائز قبضہ کرنیوالے ملزمان کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج

جمعرات 7 جون 2018 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) گولڑہ پولیس نے زمین اور مکان پر ناجائز قبضہ کرنے والے ملزمان کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گولڑہ موڑ کے رہائشی امیر خان کے مطابق عاضم ،جعفر ،اور رئیس نے 26نمبرچونگی میں واقعہ اس کا مکان اورملحقہ زمین پر زبردستی قبضہ کر لیا ہے جن کے خلاف متاثر شخص نے تھانہ گولڑہ میں درخواست دی تاہم گولڑہ پولیس نے ملزمان کی مبینہ سرپرستی کرتے ہوئے اس کا دادرسی نہ کی جس پر وفاقی پولیس سے مایوس ہو کر شہری نے انصاف کے حصول کر لئے ضلعی عدالت سے رجوع کیا جہاں عدالت نے پولیس کی رپورٹ پر عدم اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او گولڑہ عبدالرزاق کو حکم دیا کہ قبضہ مافیا کے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس پرتھانہ گولڑہ نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ۔

۔۔۔۔۔۔ذیشا ن کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :