اسلام آباد، نوجون لڑکی کو اغواء کر لیا گیا

وفاقی پولیس نے مغویہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میںنامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 7 جون 2018 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) وفاقی دارلحکومت سے نوجون لڑکی کو اغواء کر لیا گیا وفاقی پولیس نے مغویہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میںنامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ٹین ون اسلام آباد کے رہائشی گلزار بیگم نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ ملزم عمران اس کی جوان سالہ بیٹی (ص) کو اغواء کر کے لے گیا ہے خدشہ ہے کہ ملزم نے اس کی بیٹی کو غلط نیت سے اغواء کیا ہے پولیس نے مغویہ لڑکی کی والدہ کے درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم تاحال پولیس ملزم تک نہیں پہنچ سکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشا ن کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :