Live Updates

بٹگرام، ترند گروپ کا لویہ سیاسی جرگہ، پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ٹگرام میں جو ترقی نظر آرہی ہے وہ ترند گروپ کی بدولت ہے الحاج یوسف خان ترند

جمعرات 7 جون 2018 21:56

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ترند گروپ کا لویہ سیاسی جرگہ، پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ،بٹگرام میں جو ترقی نظر آرہی ہے وہ ترند گروپ کی بدولت ہے الحاج یوسف خان ترند تفصیلات کے مطابق بابائے سیاست سابق صوبائی وزیر تعلیم الحاج محمد یوسف خان ترند نے ایک بڑے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بٹگرام پسماندگی کا نام دینے والے جا کر ضلع مانسہرہ میں گاؤں دیکھیں اگر بٹگرام کے گاؤں مانسہرہ کے دیہاتی علاقوں سے ایڈوانس نہ ہوئے تو تب میں مجرم ہوں،ضلع مانسہرہ میں پاسپورٹ آفس اب بن رہا ہے جبکہ ضلع بٹگرام میں ہم کئی سال قبل پاسپورٹ آفس بنوا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترند گروپ کے جنبہ کے اہم سرکردہ شخصیات کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بٹگرام کو ضلع کا درجہ دینا ترند گروپ کا کارنامہ ہے جس وقت مانسہرہ ضلع کیساتھ بٹگرام شامل تھا اس وقت ہمارے لوگ شناختی کارڈ، ڈومیسائل سمیت دیگر معاملات کیلئے مانسہرہ جایا کرتے تھے اور ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا تھا تب میں نے سوچا کہ ہمیں ایک الگ ضلع کی ضرورت ہے جہاں ہماری عوام پر امن اور سکون سے اپنی زندگی بسر کر سکیں، ترند گروپ نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے باآلاخر بٹگرام کو ضلع کا درجہ دیا یہاں ہر ملازمت کی ہزاروں مواقع فراہم کیں ضلع بٹگرام کی عوام بخوبی اس بات سے واقف ہیں کہ بٹگرام میں زیادہ تر سرکاری ملازمین ترند گروپ نے ہی بھرتی کروائیں ہیں الحاج یوسف خان ترند نے مزید کہا کہ ترند گروپ نے ہمیشہ عوامی مفاد کے تناظر میں فیصلے کیئے اور ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشائاللہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا جرگے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے ہم اور بٹگرام کی عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ پورے کردیئے ہیں انشاء اللہ 2018 کے انتخابات پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر لڑیں گے اور کامیابی حاصل کرینگے انھوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اور بالخصوص چند جلسوں میں بزرگوں کیخلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیئے جارہے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ ہمارے معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنے گے، اس موقع پر ضلع ناظم عطاء الرحمن خان ترند نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشائاللہ 2018 الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ضلع بٹگرام کی تینوں سیٹوں پر کلین سویپ کریگی ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور مخالفین صرف الزامات اور جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں اس موقع پر ترند گروپ کے سرگرم رہنماء عطاء اللہ خان بانیاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے مخالفین جب میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم تھے اس وقت انھیں بٹگرام نہیں لا سکے اور جب نااہل ہوئے تب بٹگرام میں جلسے کا پروگرام رکھا جس میں مرکزی قائدین شریک بھی نہیں ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے ضلع کی عوام کیلئے کوئی فائدہ نہیں دیا اور پانچ سال ویسے اسمبلی میں ضائع کیئے انشائاللہ 2018 میں جیت ترند گروپ کی ہوگی اور انشائاللہ ضلع میں ایک بار پھر ترقی کاسفر روانہ ہوگا اس موقع پر جرگے میں موجود جملہ افراد نے ترند گروپ کے سربراہ الحاج یوسف خان ترند کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اسکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور انھیں بھرپور سپورٹ کرینگے،جرگے میں تحصیل بٹگرام کے جملہ یونین کونسلوں اور ویلج کونسلز کے با اثر شخصیات شریک ہوئے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات