بٹگرام میں 6پولنگ سٹیشنوں پر تاریخی دھاندلی ہوتی ہے ،نعیم شاہین

غریب لوگوں پر دبائو ڈال کر ان سے ووٹ وصول کیا جاتا ہے ،پولنگ سٹیشن بیاری ،تیلوس ،جمبیڑہ ،ترند اور بٹگرام پر آرمی تعینات کی جائے،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PK28 کی پر یس کانفرنس

جمعرات جون 21:56

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) بٹگرام میں 6پولنگ سٹیشنوں پر تاریخی دھاندلی ہوتی ہے ،،غریب لوگوں پر دبائو ڈال کر ان سے ووٹ وصول کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

پولنگ سٹیشن بیاری ،تیلوس ،جمبیڑہ ،ترند اور بٹگرام پر آرمی تعینات کی جائے ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PK28نعیم شاہین نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضلع بٹگرام میں جاگیرداروں اور ظالموں نے غریب عوام سے ان کے ووٹ کا حق بھی چھین کر رکھا ہے انھوں نے مزید کہا کہ بااثر لوگ ان پولنگ سٹیشنوں پر غریب لوگوں پر دبائو ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنے ووٹ کا فوٹو نکال کر ہمیں دکھایا جائے بصورت دیگر پھر ان کو بعد میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ان غریب لوگوں پر راستے بند کیئے جاتے ہیں جانوروں کے چراہ گاہ بند کیئے جاتے ہیں ان کے واٹر سپلائی سکیم توڑ دیئے جاتے ہیں اور رات کے اوقات میں ان کے گھروں پر پتھر برسائے جاتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ضلع بٹگرام میں خوانین کی جانب سے غریب عوام کیساتھ ظلم وستم جاری ہے انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،،چیف الیکشن کمشنر اور آرمی چیف آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پولنگ سٹیشنوں کے متعلق نوٹس لیکر الیکشن کے روز ان پولنگ سٹیشنوں پر آرمی تعینات کریں تاکہ انتخابات صاف شفاف انداز میں ہو