ضلع انتظامیہ کوہاٹ کے مختلف بازاروں پرچھاپے۔12منافع خوروں کو آئندہ گرانفروشی نہ کرنے کاحلف جمع کرانے کا حکم

جمعرات 7 جون 2018 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز صاحبزادہ سمیع اللہ اور طاہر علی نے کوہاٹ کے مختلف بازاروں اور مضافات پر اچانک چھاپے مارے اور اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے۔اس دوران12 منافع خوروں کوجرمانہ کرکے انہیں آئندہ گرانفروشی نہ کرنے کا حلف جمع کرانے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز صاحبزادہ سمیع اللہ اور طاہر علی نے پی اے ایف گیٹ نمبر2، چکرکوٹ،کے ڈی اے گیٹ نمبر2 اور3 پرواقع دکانوں اورمارکیٹوں کے علاوہ کچہ پکہ اورمحمد زئی کا اچانک دورہ کیا اور زائد المیعاد اشیاء رکھنے اورناجائز منافع خوری کرنے والے 12 دکانداروں پربھاری جرمانہ کرتے ہوئے انہیںفوری طورپر آئندہ گرانفرشی نہ کرنے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

کے ڈی اے میں ایک سپر سٹور کے ریفریجریٹر میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ نسوار رکھنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مالک کو آئندہ ایسی کوتاہی نہ کرنے کی تنبیہہ کی۔انہوں نے فروٹ، سبزی،کول ڈرنکس کے علاوہ گوشت کے نرخ چیک کرنے کے لیے قصابوں کی دکانوں کا بھی رخ کیا اور مالکان کو تاکید کی کہ وہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری سے پرہیز کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخنامے پر سختی سے عمل پیرا رہیں ۔

متعلقہ عنوان :