Live Updates

رانا ثناء اللہ کو میچ فکس کرکے الیکشن نہیں جیتنے دیں گے،سنی اتحاد کونسل اہم ثبوت لیکر سپریم کورٹ پہنچے گی،حامد رضا

جمعرات 7 جون 2018 22:04

رانا ثناء اللہ کو میچ فکس کرکے الیکشن نہیں جیتنے دیں گے،سنی اتحاد کونسل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور نظام مصطفی متحدہ محاذ کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں علماء و مشائخ اور پارٹی عہدیداران و کارکنان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ رانا ثناء اللہ کو میچ فکس کرکے الیکشن نہیں جیتنے دیں گے۔سنی اتحاد کونسل اہم ثبوت لیکر سپریم کورٹ پہنچے گی۔

بہت سی باتوں کا چشم دید گواہ ہوں۔ ایسے انکشافات کروں گا کہ لوگ اصغر خان کیس بھول جائیں گے۔ سیاسی میچ فکسنگ والوں کو بینقاب کروں گا۔ سیاسی جماعتیں عوام کے ساتھ منافقت کر رہی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار اگلے تین دن میں فائنل کرے گی۔ ن لیگ کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کو ووٹوں سے بھاری شکست دیں گے۔ میچ فکس کرکے نہیں کھیلنے دیں گے۔ عوام کو بیوقوف بنانے کی سیاستدانوں کی روش خطرناک ثابت ہو گی۔ ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے۔ اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار صاحبزادہ حسن رضا، ملک بخش الٰہی، صاحبزادہ حسین رضا، میاں راشد محمود سدھے میاں، چوہدری عاطف اور دیگر بھی موجود تھے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک دشمنی و ریاست دشمنی ہے۔ن لیگی قیادت خود اپنے بندوں کو دوسری جماعتوں میں بھیج رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں لوگ ریحام خان کی کتاب کو بھول جائیں گے اور ہر طرف ہمارے انکشافات کی باتیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کو بے نقاب کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ وکلاء کے پینل سے مشاورت مکمل کرکے جلد سپریم کورٹ کے سامنے سب ثبوت پیش کریں گے۔

قوم میری اگلی پریس کا نفرنس کا انتظار کرے۔ میچ فکسنگ والا دور ختم ہو گیا۔ اب عوام باشعور ہوگئے ہیں۔ چند روز میں اپنی جماعت کے عہدیداران اور فیملی سے مشاورت مکمل کرکے پریس کانفرنس کریں گے جس میں میچ فکسنگ والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ن لیگ عمران خان کی کردارکشی کے لئے ریحام خان کو استعمال کر رہی ہے۔عمران خان اور ریحام خان کی گھریلو باتیں گھر تک ہی رہنی چاہئیں۔

چیف جسٹس کا پانی بحران کو پہلی ترجیح قرار دینا خوش آئند ہے۔پاناما کی گھنٹی انتخابی مہم کے دوران بھی بجتی رہے گی۔ کرپٹ ٹولہ 25 جولائی کو عوام کی عدالت سے بھی نااہل قرار پائے گا۔ پاکستان کی عوام پاک فوج کے مخالفین سے نفرت کرتی ہے۔ نئے الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے احتساب کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات