وعدہ خلافیاں کر نا ن لیگ کا وطیرہ بن گیا ن لیگ کی قیادت پر اعتبار نہیں

پیر آف سیالوی شریف کے امیدوار کا سا بق صو با ئی وزیر قانون کے حق میں دستبردار ہو نے سے انکار

جمعرات 7 جون 2018 22:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) وعدہ خلافیاں کر نا ن لیگ کا وطیرہ بن گیا ن لیگ کی قیادت پر اعتبار نہیں پیر آف سیالوی شریف کے امیدوار کا سا بق صو با ئی وزیر قانون کے حق میں دستبردار ہو نے سے صاف انکار تفصیل کے مطا بق الیکشن سر پر آتے ہی سا بق صو با ئی وزیر قانون کا بڑا یو ٹرن پیر آف سیالوی شریف کے امیدوار حلقہ این اے 106 سے مولا نا سعید احمد اسد سے ملاقات کے لیے جا معہ امینیہ پہنچ گئے پہلے ختم نبوت پر دیے گئے بیان پر تو بہ میں کلمہ گو مسلمان ہو ختم نبوت کے ایشو پر میرا کو ئی قصور نہیں آپ میرئے حق میں دستبردار ہو جا ئیں ورنہ میں ہار جا ئوں گا جس پر مولا نا سعید احمد اسد نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا وعدہ خلافی کر نا ن لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے الیکشن2013میں بھی ن لیگ نے ٹکٹ کے معاملے پر وعدہ خلافی کی تھی ن لیگ میرے لیے یہ سیٹ چھوڑ دے دوسری صورت میں الیکشن سے دستبردار نہیں ہو نگا رانا ثناء للہ خاں کی منت سماجت را ئیگاں گئی مدرسے سے ما یوس لوٹ آ ئے واضع رہے کی را نا ثناء للہ خاں این اے 107سے بھی امیداوار ہیں یہاں انکا مقا بلہ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئر مین صا بزادہ حا مد رضا پیر آف سیالوی شریف کی طرف سے امیدوار ہیں سا بق صوبا ئی وزیر قانون اس صورت حال سے سخت پریشان ان دونوں حلقوں میں پیر آف سیالوی شریف حمیدالدین کے مریدین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔