واپڈا کی مجرمانہ غفلت کے باعث محض 24گھنٹے کے دوران لاکھوں روپے مالیتی جانور ہلاک

بجلی کے پول میں کرنٹ کے باعث 5سالہ عزیفہ موت کی آغوش میں چلا گیا

جمعرات 7 جون 2018 22:04

گو جر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) واپڈا کی مجرمانہ غفلت کے باعث محض 24گھنٹے کے دوران ایک بیوہ کی ملکیتی گائے سمیت لاکھوں روپے مالیتی4گائے ہلاک ہوجانے کے بعد بجلی کے پول میں کرنٹ کے باعث 5سالہ عزیفہ موت کی آغوش میں چلا گیاتفصیلات مطابق یونین کونسل بھڈانہ کی نئی آبادی کشمیر پوائنٹ کے رہائشی محمد عامر بھٹی کا پانچ سالہ بیٹا عزیفہ عمر ولد عامر بھٹی اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،اس ہلاکت سے علاقہ بھر میں کٴْہرام مچ گیا،کمسن عزیفہ نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا،گوجرخان پریس کلب کے مطابق منگل کے روز چلنے والی آندھی کے نتیجہ میں سب ڈویثرن بیول کے گائوں سوئیںچیمیاں میں سے 11000وولٹیج کی تار ٹوٹ کر گرگئی، باربار کمپلینٹ کے باوجود تار کی مرمت تو درکنار اٴْسے راستہ سے ہٹانے یابرقی رو منقطع کرنے کی زحمت تک نہ کرنے کے نتیجہ میںبدھ کی صبح ساڑھے 8بجے لاکھوں روپے مالیتی 4گائے اس تار کو چھوجانے کے باعث تڑپ تڑپ کر ہلاکت کا شکار ہو گئیں،آئی این پی سے گفتگو میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک وقوعہ سے قبل عامر نامی لائن مین کے ساتھ ساتھ کئی بارسب ڈویثرن آفس کو بھی اطلاع کی گئی مگر لائن سپرٹنڈنٹ غضنفر نے بھی اصلاح کی بجائے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ہر فون پر ہم دوڑ پڑیں ایسا نہیں ہوسکتا،یوںشام چار بجے ٹوٹنے والی تار اگلی صبح چار گائے کی ہلاکت کا باعث بن گئیں اور اس وقوعہ کے چند گھنٹے بعد ہی بھڈانہ کے علاقہ میں 5سالہ عزیفہ واپڈاکی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا،انسانی ہلاکت اور قیمتی مویشیوں کی ہلاکت کے بر عکس واپڈا کا عملہ ٹس سے مس نہ ہو اجبکہ کسی دوسرے حادثہ کے خوف سے علاقہ مکینوں نے تار اور پول کی مسلسل پہرہ داری شروع کر دی ،علاقہ مکینوں نے نقصانات کے ازالہ اورعملہ کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے