رمضان المبار ک کا آخری عشرہ شروع عید الفطر کی آمد آمد پیشہ ور گداگروں نے ٹیکسٹا ئل سٹی کے چاروں اطراف خیمہ بستیاںآباد کر لی

شہر میں خواتین گداگروں کی بھر ما ر گداگر خواتین نے معصوم بچوں کے جسم کے مختلف حصوں پر مختلف کریمیں لگا کر مصنو عی زخم بنا کر دھوپ میں لٹا کر بھیک ما نگنا شروع کر دیا ضلعی انتظا میہ انسداد گدا گری سکوارڈ پیشہ ور گدا گروں کے خلاف کاروائی کر نے میں مکمل طور ناکام

جمعرات 7 جون 2018 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) رمضان المبار ک کا آخری عشرہ شروع عید الفطر کی آمد آمد پیشہ ور گداگروں نے ٹیکسٹا ئل سٹی کے چاروں اطراف خیمہ بستیاںآباد کر لی شہر میں خواتین گداگروں کی بھر ما ر گداگر خواتین نے معصوم بچوں کے جسم کے مختلف حصوں پر مختلف کریمیں لگا کر مصنو عی زخم بنا کر دھوپ میں لٹا کر بھیک ما نگنا شروع کر دیا ضلعی انتظا میہ انسداد گدا گری سکوارڈ پیشہ ور گدا گروں کے خلاف کاروائی کر نے میں مکمل طور ناکام تفصیل کے مطا بق عید الفطر کی آمد آمد ہے اس کے سا تھ ہی ٹیکسٹا ئل سٹی کے چاروں اطراف پیشہ گدا گرون کی عار ضی خیمہ بستیا ں آباد ہو نا شروع ہو گئیں فیصل آبادکے مشہور گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھوں بازروں سمیتجنرل بس اسٹینڈ،کوچجز کے اڈوں سمیت شہر مصروف ترین چو کوں میں پیشہ ور گداگروں کی بھر مار بڑے چوکوں میں ٹریفک سگنل بند ہو تے ہی نقاب پوش گدا گر خواتین رکنے والی گاڑیوں کی طرف لپکتی ہیں متعدد با ایکسیڈ نٹ ہو تے ہوتے بچا پیشہ گداگروں نے اپنے معصوم بچوں کے جسموں پر مختلف کریمیں لگا کر انتہا ئی مہارت سے مصنوعی زخم بنا کر تپتی دھوپ میں الیٹا کر بھیک ما نگنا شروع کر دی ضلعی انظا میہ اور انسداد گداری سکوارڈ پیشہ بھاریوں کے خلاف کاروا ئیاں کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :