تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، گورنر پنجاب

ہ دن دور نہیں جب سی پیک کے ثمرات نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک پہنچیں گے، تاجروں کے وفد سے گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 22:10

تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، گورنر پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں میں وسعت کی وجہ سے لوگوں کے لئے روزگار کے نئے موقع پیدا ہورہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو تاجروں کی7رٴْکنی وفد سے گورنر ہا?س میں ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت تاجر رہنمائ عامر صدیق نے کی ، وفد نے گورنر پنجاب کو تاجروں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن سے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو اور سہولیات میں اضافہ ہو سکے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دٴْنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سی پیک کے ثمرات نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک پہنچیں گے۔گورنر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔