دن رات محنت کی ،الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے ‘شہبازشریف

میٹرو، سڑکیں او رپل ہی نہیں بنائے بلکہ سکول، کالج، یونیورسٹیاں او رہسپتال بنا کر عوام کی خدمت کی ہے،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پنجاب کا رکردگی کے لحاظ سے باقی تمام صوبوں سے بہتر اور برتر ہے،سندھ اور دیگر صوبوں کے عوام بھی ترقی اور خوشحالی کے لئے تبدیلی چاہتے ہیں تمام شعبوں میں بہتری اور ترقی کاجو عمل شروع ہوا ہے اسے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی آگے بڑھانے کی اہلیت رکھتی ہے‘بیان

جمعرات 7 جون 2018 22:10

دن رات محنت کی ،الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے ‘شہبازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گی-ہم نے عوام کے لئے دن رات محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاکہ پنجاب بھر میں 200نئے کالج اور19نئی یونیورسٹیاں پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ہمہ گیر عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے -اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پنجاب کا رکردگی کے لحاظ سے باقی تمام صوبوں سے بہتر اور برتر ہی-میں اور میری ٹیم نے عوام کے مسائل حل کرنے اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خون پسینہ ایک کیا-پنجاب بھر میں جہاں میٹرو، سڑکیں اورپل بنے وہاں سکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہسپتال بھی بنائے گئے -حکومت پنجاب کی کاوشوں سے صوبے کے ہسپتالوں کی کایا پلٹ گئی -تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں حکومت پنجاب کے اقدامات کی مثالیں دی جاتی ہیں -سندھ اور دیگر صوبوں کے عوام بھی ترقی اور خوشحالی کے لئے تبدیلی چاہتے ہیں-انہوںنے کہاکہ اگر اللہ تعالی نے موقع دیا اور عوام نے خدمت کے لئے منتخب کیا تو پاکستان کے ہر شہر ، ہر قصبے اور ہر گائوں کو سنواریں گے -تمام شعبوں میں بہتری اور ترقی کا جو عمل شروع ہوا ہے اسے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی آگے بڑھانے کی اہلیت رکھتی ہی-پاکستان کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں - محمدشہبازشریف نے کہاکہ اپنے دور اقتدار میں عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر حفاظت کی اور اربوں روپے کی بچت کر کے ملکی تاریخ میں نایاب مثال قائم کی ہی-