پروفیسر حسن عسکری رضوی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے والے 10ویں اولڈ راوئین ہیں

جمعرات 7 جون 2018 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) نامور ماہرسیاسیات اور تجزیہ نگار پروفیسر حسن عسکری رضوی10ویں اولڈ راوئین ہیں جو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔پنجاب کے پہلے وزیر اعلی نواب افتخار ممدوٹ بھی گورنمنٹ کالج لاہور کے طالبعلم رہے،جبکہ میاں ممتاز دولتانہ،ملک فیروز خان نون،ملک خدابخش بُچہ،محمد حنیف رامے،نواز شریف، دوست محمد کھوسہ،نجم سیٹھی اور شہباز شریف بھی اولڈ راوئینز ہیں ۔

(جاری ہے)

ولڈ راوئینز یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔اولڈ راوئینز یونین کے صدر قاضی آفاق حسین،جنرل سیکرٹری رانا اسداللہ خان اور آنریری سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ تمام اولڈ راوئینز اور جی سی یو کے طلباء پروفیسر حسن عسکری رضوی کی نامزدگی پر انتہائی پرُ جوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری،غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ طریقے سے سر انجام دیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بھی پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔