Live Updates

یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطہ، میرظفر اللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دے دیا

جمعرات 7 جون 2018 22:15

یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطہ، میرظفر اللہ جمالی نے تحریک انصاف میں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) بلوچستان کے بزرگ سیاستدان سابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی نے پا کستان تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دے دیا، ذرائع کے مطابق جمعرات کو میر ظفر اللہ جمالی اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر سردار یار محمد رند کی جانب سے میر ظفراللہ جمالی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی جس پر میر ظفراللہ جمالی نے آئند چند روز میں مثبت جواب دینے کا عندیہ دے دیا، انکے ہمراہ جمالی قبیلے کی مختلف شخصیات کا بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات