وکیل کے قتل کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاکی ہڑتال ،تمام عدالتی کارروائیوں کامکمل طورپربائیکاٹ کیاگیا

جمعرات جون 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پشین میں وکیل کے قتل کیخلاف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاکی ہڑتال ،تمام عدالتی کارروائیوں کامکمل طورپربائیکاٹ کیاگیا،مختلف کیسوں کی سماعت کیلئے دوردراز کے علاقوں سے آئے ہوئے سائلین مشکلات سے دوچار،مختلف کیسوں کی سماعتیں ملتوی ہونے کے باعث مایوس لوٹ گئے ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل ، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلاء تنظیموں کی کال پرصوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں وکلاء کی ہڑتال جاری ، تمام عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا جس کی وجہ سے صوبے کے دوردراز کے علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کو مشکلات کاسامناکرنا پڑا، وکلاء کی ہڑتال کے باعث مختلف کیسوں کی سماعت ملتوی ہوگئی جس کے باعث سائلین مایوس واپس لوٹ گئے، بلوچستان بار کونسل ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز پشین میں ساتھی وکیل ضامن خان کے قتل عام کیخلاف بلوچستان بارکونسل کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال جاری ہے اور وکلاء کسی بھی کیس میں پیش نہیں ہوئے،اس موقع پر تمام ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے مکمل طورپربائیکاٹ کیا، واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ضامن خان پشین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاںبحق ہوگئے تھے۔