اسلام آبادٹریفک پولیس کا لین وائلیشن اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری.

رواں سال لین وائلیشن کرنیوالے 20325ا ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 85483موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کاروائی کی گئی کارروائی کا مقصد وقیمتی جانوں کا تحفظ ، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہے ،ایس ایس پی ٹریفک

جمعرات 7 جون 2018 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کا لین وائلیشن اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،رواں سال لین وائلیشن کرنے والے 20325ا ور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 85483موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی گئی ، جبکہ 4000سے زائد موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ کاروائی کا مقصد وقیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہے تاکہ ٹریفک کورواں دواں رکھا جاسکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لین وائلیشن کرنے والوںاورہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے رواں سال اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے لین وائلیشن کرنے والی20325اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والی85483موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی ہے جبکہ ان وائلیشن پر 4000سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو اسلام آباد کے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا،،سال2018 میں سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے والے 25502،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والی15076 ،ڈرائیوروںکے خلاف بھی کاروائی کی گئی،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے 726ایکٹیویٹی کے دوران 193311شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی اور مختلف مقامات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 35227شہریوں کو مدد فراہم کی گئی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہے تاکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے ہمیشہ کو شاں رہتی ہے۔