ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

جمعرات 7 جون 2018 22:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔اس دوران اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا تاہم گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیک آباد، سکھر 48 ، رحیم یارخان ، روہڑی، نوکنڈی، دالبدین، شہیدبینظیرآباد ، لاڑکانہ ،موہنجوداڑو میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔