Live Updates

ریحام خان کو 70 لاکھ روپے تنخواہ پر نجی ٹی وی چینل کی نوکری دیے جانے کا انکشاف

صحافی نصر اللہ ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان کو شہباز شریف کی سفارش پر نجی ٹی وی چینل میں اینکر کی نوکری دی گئی، ان کی 70 لاکھ روپے کی تنخواہ کا بندو بست بھی سابق وزیراعلی پنجاب ہی کرتے تھے: فیاض الحسن چوہان

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 جون 2018 20:36

ریحام خان کو 70 لاکھ روپے تنخواہ پر نجی ٹی وی چینل کی نوکری دیے جانے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ریحام خان کو 70 لاکھ روپے تنخواہ پر نجی ٹی وی چینل کی نوکری دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے لکھی جانے والی متنازعہ کتاب کے مسودے نے خاصی ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی روز سے ریحام خان کی مبینہ کتاب کے مسودے کو لے کر مسلسل بحث کی جا رہی ہے۔

معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی کا دعوی ہے کہ انہوں ایک ہیکر نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ ہیک کرکے فراہم کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی دعویٰ کرتے ہیں کہ ریحام خان کی کتاب کو ن لیگ کی جانب سے اسپانسر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ کتاب بہت ہی قابل اعتراض مواد پر مبنی ہے۔ حمزہ علی عباسی دعویٰ کرتے ہیں کہ کتاب میں ریحام خان نے خود کو تہجدی اور پرہیزگار عورت کے طور پر پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عمران خان کو ایک شیطان ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں ن لیگ کے رہنماوں خاص کر شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز کی بھی خوب تعریفیں کی ہیں۔ دوسری جانب ریحام خان نے ن لیگ کے رہنماوں سے رابطے قائم ہونے کے الزام کی تردید کی ہے۔ لیکن کتاب کے مواد کے حوالے سے تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔ اس تمام معاملے کے بعد اب ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔

ریحام خان کو 70 لاکھ روپے تنخواہ پر نجی ٹی وی چینل کی نوکری دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ معروف صحافی نصر اللہ ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان کو شہباز شریف کی سفارش پر نجی ٹی وی چینل میں اینکر کی نوکری دی گئی۔ جبکہ ریحام خان کو اس نوکری کی 70 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی تھی۔ ریحام خان کی 70 لاکھ روپے کی تنخواہ کا بندو بست بھی سابق وزیراعلی پنجاب ہی کرتے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات