کسانوں کو سمارٹ فونز کی فراہمی حکومت کا سنہرا کارنامہ ہے،رانا افتخار

جمعرات جون 22:27

لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) صدرانجمن کاشتکاراں پنجاب رانا افتخار نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے کسان دوست اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔کسانوں کو سمارٹ فونز کی فراہمی محکمہ زراعت پنجاب کا سنہرا کارنامہ ہے۔ان سمارٹ فونز میں وہ تمام ایپلیکشنز موجود ہیں جن کے استعمال سے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو گی اور وہ ماہرین سے زرعی مشاورت سے فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس میں کو ئی شبہے کی گنجائش نہیں ہے محکمہ زراعت پنجاب میں پچھلے دو سالوں میں بے پناہ تبدیلیاں آئی ہیںاور زرعی اصلاحات و کسان پیکج کی بدولت موجودہ زرعی جی ڈی پی کا گراف 4 کے قریب ہے جو کہ ملکی ترقی کیلئے ایک خوش آئند سگنل ہے۔اس ضمن میں محمد محمود، سیکرٹری زراعت پنجاب کے اقدامات اور پوری لگن سے جاری کاوشوں کو نہیں جھٹلایا جا سکتا۔زراعت جیسا شعبہ جو کہ بہت پسماندہ ہو گیا تھا اس جدت پسندی کی راہ پر کامزن ہے اور کاشتکاروں کو زرعی قرضوں سے لیکر مختلف سبسڈیز ان کی دہلیز پر ملتی ہیں۔ان سمارٹ فون کی فراہمی کے بعد توسیعی خدمات کاشتکاروں کو پوری طرح میسر آگئی ہیں اور وہ اپنے گھر بیٹھے اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :