الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

جمعرات 7 جون 2018 22:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کردی ہے ،کاغذات نامزدگی اب 11 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق امیدواروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرانے کی توسیع دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں تمام ریٹرننگ آفیسران کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔