عام انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری

اے این پی کے غلام بلور نے این اے 31،ہارون بلور نے پی کے 78،سید عاقل شاہ نے پی کے 74، ہدایت اللہ نے پی کے 76سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

جمعرات 7 جون 2018 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) عام انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا ،پشاور کی پانچ قومی اور چودہ صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لئے پانچ سو کے قریب فارم وصول کیے گئے۔مختلف پارٹیوں اور آزاد امیدواروں سمیت بیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

صوبائی الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،اے این پی کے غلام بلور نے این اے اکتیس ،ہارون بلور نے پی کے اٹھہتر،سید عاقل شاہ نے پی کے چوہتر اور ہدایت اللہ نے پی کے چھہتر جبکہ محمد عمر نے پی کے ستترکے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائی۔پاکستان راہ حق پارٹی کے ابراہیم قاسمی نے پی کے پچھہترکے لیے،پی ٹی آ ئی کے شاہ فرمان نے پی کے ستر،اکہتراور این اے انتیس جبکہ فضل الٰہی نے پی کے اناسی سے کاغذات جمع کرائے، ، پیپلزپارٹی کے ملک طہماش نے پی کے اٹھاسٹھ ، رضااللہ چغرمٹی نے پی کے ستاسٹھ ، منظور خلیل نے پی کے باہتر اور مصباح الدین نے پی کے پچہتر سے کاغذات جمع کیے۔

(جاری ہے)

۔ن لیگ کے امیدوار اور سابق سکواش چیمپئن قمرزمان نے پی کے پچہتر، متحدہ مجلس عمل سے حافظ حشمت نے پی کے چھیاسٹھ اور صابرحسین اعوان نے این اے اٹھائیس سے کاغذات جمع کیے۔