کسٹمز کھرکھیڑا چیک پو سٹ کے اہلکا روں کا کا رنا مہ ،غیر ملکی شراب کی بھاری کھیپ بر آمد ،دوملزمان گر فتا ر

جمعرات 7 جون 2018 22:29

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) کسٹمز کھرکھیڑا چیک پو سٹ کے اہلکا روں کا کا رنا مہ ،غیر ملکی شراب کی بھاری کھیپ بر آمد ،دوملزمان گر فتا ر تفصیلا ت کے مطابق ما ڈل کسٹمز کلیکٹریٹ گو ادر کی وندر کے قریب قائم آر سی ڈی شاہر اہ پر واقع کھر کھیڑا چیک پو سٹ پر تعینا ت کسٹمز اہلکا روں نے دوران ڈیو ٹی سوزومنی ٹرک ماڈل 2018رجسٹریشن نمبر JZ-4820کو روک کر تلا شی لی تو سوزو منی ٹرک میں بنے ہو ئے خفیہ خانو ں سے غیر ملکی شراب بلیک لیبل برانڈکی 186بو تلیں بر آمد کر لیں جو کراچی اسمگل کی جا رہی تھیںکسٹمز اہلکا روں نے دوملزما ن زبیر احمد اور حمل کو گر فتا ر کرکے منی سوزوٹرک بمعہ 186بو تل شراب ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزمان کا تعلق بلو چستا ن کے ضلع تر بت سے ہے، منی سوزو ٹر ک اور شراب کی ما لیت مجموعی طور پر 39لاکھ 30ہزار روپے بتا ئی جا تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :