لوئردیر،پولیس وین کے قریب دھماکہ،ایس ایچ او اورڈرائیور جاں بحق

جمعرات 7 جون 2018 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) لوئر دیر تھانہ ز یمدارہ پولیس موبائل وین کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایس ایچ او ،ڈرئیواراور ایک راہگیرسمیت تین افراد جانبحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ زیمدارہ کی حدود میں نامعلوم دہشت گردوں نے روڈ کنارے آئی ای ڈی نصب کررکھی تھی پولیس موبائل کے پہنچتے ہی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او بخت منیر اور کانسٹیبل عرفان اور ایک راہگیر شہید ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔