Live Updates

پشاور، بی بی فوزیہ کی جانب سے سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائرکر دیا

جمعرات 7 جون 2018 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سابق رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی بی بی فوزیہ کی جانب سے سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائرکر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام پر عمران خان کے خلاف عدالت میں پچاس کروڑ کا ہرجانہ کا دعوی دائرکردیا گیا ہیں پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی بی بی فوزیہ کی جانب سے دائر کیا گیاہیںفوزیہ بی بی نے رٹ میں موقف اپنایا ہیں کہ مجھ پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر بدنام کیا گیا ہے پارٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن انصاف نہیں ملا، عدالت اب مجھے انصاف دلائے عمران خان الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،ڈسٹرک سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج کو کیس بھجوا دیا ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات