پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر محمد اقبال ساند نے حلقہ 242 قومی اسمبلی کیلئے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

جمعرات 7 جون 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر محمد اقبال ساند نے جمعرات کی روز الیکشن کمیشن میں حلقہ 242 قومی اسمبلی کیلئے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت ، حیدر خان سمیت ضلع شرقی کے عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔

اقبال ساند کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے فیصلہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پارٹی کیلئے دن رات کام کرنے کوہمیشہ تیار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جولائی میںہونے والے الیکشن میں ملک کے نوجوان لیڈر اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ضرور وزیراعظم بنا ئینگے اور اس کیلئے پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام جان چکی ہے کہ جس طرح پیپلز پارٹی کی گورنمنٹ نے پانچ سال میں ہیلتھ سیکٹر، ایجوکیشن سیکٹر اور ترقیاتی کاموں کا جال پورے صوبے بچھایا ہوا ہے اسی طرح پورے ملک میں کام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی ،تبدیلی اور پیرس کی باتیں کرنے والے صرف احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔