Live Updates

آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، ملک نسیم

جمعرات 7 جون 2018 22:30

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنماء ملک نسیم نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی PP2سے خادم چھچھ چنگیز خان کی کامیابی یقینی ہے آج بروز جمعہ چنگیز خان کے کاغذات جمع کروائیں گے چھچھ مین تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک نسیم نے کہا کہ خادم چھچھ چنگیز خان نے ہمیشہ چھچھ کے عوام کی خادموں جیسی خدمت کی بڑے عہدے پر ہونے کے با وجود کبھی بھی اپنے آپ کو بڑا افسر نہین سمجھا بلکہ عوام کا خادم سمجھا عوام کی خدمت کی سوچ زہن میں رکھ کر خادم چھچھ نے عملی سیاست مین حصہ لینے کا فیصلہ کیا یہی وجہ ہے کہ آنے والے انتخابات میں خادم چھچھ حصہ لے رہے ہیں انکی کامیابی چھچھ کی عوام کی کامیابی ہوگی ملک نسیم نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں بڑی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے 2018کیاالیکشن میں ملک بھر سے تحریک انساف کی کامیابی سے پاکستان میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 8 جون کو خادم چھچھ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات