حضرو شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کے باعث عوام کو شدید کوفت کا سامنا، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات جون 22:30

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) حضرو شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ آگاہی کے با وجود خاموش تماشائی بن گئے، شہر میں جگہ جگہ گندی کی وجہ سے عوام کو شدید کوفت کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے حضرو کا اختیار ایڈمنسٹریٹر حضرو کے پاس ہے جو پہلے بھی اپنے مسائل حل نہیں کر سکتے تھے ان کے حوالے پورا شہر کر دیا گیا چیئرمین بلدیہ حضرو کے استعفیٰ کے بعد حضرو شہر کے تمام اختیارات انہی صاحب کے پاس ہیں جو شہر کے نام نہاد رمضان سستا بازار میں مصروف رہتے ہیںجبکہ سینیٹری انچارج نے بھی رمضان المبارک میں عوام کے مسائل کے حوالے سے ٹیلی فون سننا بھی گوارہ نہیں کرتے جسکی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہر کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں گندگی کے ڈھیر نہ ہوں لیکن اسکے با وجود ٹی ایم اے حضرو جو ان تمام مسائل سے ااگاہ ہے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں شہریوں نے نئے ڈی سی اتک سے اپیل کی ہے کہ وہ حضرو شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں اور عوامی مشکلات کے حوالے سے نوٹس لیکر ایڈمنسٹریٹر کے کان کھینچیں

متعلقہ عنوان :