الیکشن کمیشن کاعام انتخابات 2018ء کے عمل میں بین الاقوامی مبصرین، عالمی میڈیا اور قومی مبصرین کوشرکت کی اجازت دینے کی پالیسی کے عزم کا اعادہ

جمعرات 7 جون 2018 22:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے عمل میں بین الاقوامی مبصرین، بین الاقوامی میڈیا اور قومی مبصرین کوشرکت کی اجازت دینے کی پالیسی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ، ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ اور ڈائریکٹر جنرل یورپ نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی ایکٹ 2017 کے قانونی تقاضوں کو جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات 2018ء کے عمل میں بین الاقوامی مبصرین، بین الاقوامی میڈیا اور قومی مبصرین کوشرکت کی اجازت دینے کی پالیسی سے متعلق تفصیلی غور کے لئے اجلاس 11جون کو ہوگا۔