الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں بین الاقوامی مبصرین کی شرکت کے معاملے پر11 جون کو اجلاس طلب کر لیا

جمعرات جون 22:37

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں بین الاقوامی مبصرین کی شرکت کے معاملے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں بین الاقوامی مبصرین کی شرکت کے معاملے پر11 جون کو اجلاس طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں بین الاقوامی مبصرین کی شرکت سے متعلق سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ، ڈی جی یواین اور ڈی جی یورپ نے شرکت کی ،اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت قانونی شق کا جائزہ لیا گیا،،الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی مبصرین اور عالمی میڈیا کو اجازت دینے کی پالیسی کا اعادہ کیا ، بین الاقوامی مبصرین کو اجازت دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اجلاس11جون کو طلب کر لیا ۔