اٹک میںقومی اسمبلی کی اورپنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ (ن ) کے شیخ آفتاب احمد ، پیپلز پارٹی کی جانب سے دو حلقوں این اے 55اور56پر الیکشن لڑنے والے سلیم حیدر اور ذوالفقار حیات کیمونسٹ پارٹی کے انجینئر جمیل احمد ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

جمعرات جون 22:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) اٹک میںقومی اسمبلی کی اورپنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرنے کا سلسلہ امیدواروں نے اپنے ساتھیوں سمیت کاغذات نامزدگی جمع کراکر جمہوری عمل کے تسلسل کو بر قرار رکھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اٹک میں الیکشن 2018کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نی پہلے روز حلقہ این اے 55اٹک ون پر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، پہلے روز کاغذات جمع کرانے والو ں میں سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ (ن )شیخ آفتاب احمد ، پیپلز پارٹی کی جانب سے دو حلقوں این اے 55اور56پر الیکشن لڑنے والے سلیم حیدر اور ذوالفقار حیات کیمونسٹ پارٹی کے انجینئر جمیل احمد ملک کے شامل تھے ، امیدوار اپنے کارکنا ن کے ہمراہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج رینٹرننگ آفیسر اشفاق احمد رانا کی عدالت پہنچے جہاں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، این اے 55اٹک ون سے 18امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے دیگر کا غذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں سا بق ضلع ناظم نے چارکاغذات ، ان کے بیٹے سابق ایم این اے محمد زین الہی نے چار کاغذات ، سابق وفاقی وزیر نامزد امیدوار مسلم لیگ (ن ) شیخ آفتاب احمد نے چار کاغذات،محمد نعیم حضرو نے تین کاغذات جبکہ دو دو کاغذات حاصل کرنے والوں میں ملک امین اسلم ، شیخ محمد عارف، انجینئر جمیل احمد ملک ، صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف ، ملک امیر افضل غورغشتی ، تیمور اسلم شامل ہیں جبکہ دیگر کاغذات حاصل کرنے والوں میں عوامی تحریک کے عبد الجبار دانش ، تحریک لبیک کے محمد حفیظ اللہ خان علوی ، سراج گل منو نگر حسن ابدال ، سکھ امیدوار راوندر سنگھ جگی ولد سردار بلبیر سنگھ جگی ساکن پنڈی گھیب حال محلہ سخی نگر حسن ابدال ،آصف اقبال ساکن پنڈ تریڑ شامل ہیں جبکہ ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 1سینئر سول جج ایڈمن شفقت شہباز راجہ کے پاس دو امیدواروں ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی اور پی پی کے سردار عرفان جعفری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اسی طرح ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 2 سینئر سول جج ایڈمن عمر رشید کے پاس بھی سابق وزیر کھیل پنجاب نامزد امیدوار مسلم لیگ (ن) جہانگیر خانزادہ اور پی پی پی کے احمد خانزادہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے دونوں امیدوار آپس میں کزن اور ایک ہی حویلی میں مختلف رہائش گاہوں میں رہائش پذیر ہیں ان کی معاونت اے آر او خرم شہزاد نے کی ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 3 ملک شاہد حسین اعوان کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں تحریک لبیک کے سردار راحت علی خان ،جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عمران علی خان ،پی پی پی کے ریاض خان بالڑہ ، ذوالفقار حیات ایڈووکیٹ اور ناصر خان بنگو نے کاغذات جمع کرائے اسی طرح حلقہ پی پی 4سے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان مہناس ، ان کے کورنگ سابق ایم پی اے ملک محمد اعظم خان گھیبہ جو ان کے برادری نسبتی بھی ہیں اس طرح تحریک انصاف کے سابق وزیر امداد باہمی کرنل ملک محمد انور خان اور ان کے کورنگ شیر علی اعوان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ حلقہ پی پی 5 کے عملے کے عدم تعاون کی وجہ سے وہاں سے کوئی معلومات نہ مل سکیں حلقہ این اے 56سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے ملک اعتبار خان ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، تحریک لبیک کے پیر فیصل محمود گیلانی ،،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ دیگر کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ان کی اہلیہ ، انکے بیٹے سابق ایم این اے محمد زین الہی ان کے داماد چودھری وسیم گلزار ، ملک سہیل خان کمڑیال ، ملک شیر خان کھنڈا ، ملک اصغر ،ملک شیر خان سدریال شامل ہیں ۔