میاں چنوں بورا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی

جمعرات جون 22:40

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) میاں چنوں بورا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی .

(جاری ہے)

ورثا نے ٹریکٹر ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان افضل موقع پرجاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا .ریسکیو 1122 نے زخمی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال داخل کرودیا دوسری طرف حادثے کا شکار ہوانیوالوں کے ورثا نعش کو سڑک پر رکھ کر وہاڑی رو ڈ بلاک کردیا..مظاہرین کا کہناہے کہ ٹریکٹر ڈرائیور کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہیگا پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔