جولائی کا سورج پی ایس پی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اوراس دن ہمارینمخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،مصطفی کمال

جمعرات جون 22:40

جولائی کا سورج پی ایس پی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اوراس دن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے قومی اسمبلی کے حلقے 247، 253 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد پی ایس پی کے مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے چئیر مین مصطفی کمال نے کہاکہ 25 جولائی کا سورج پی ایس پی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور اس دن ہمارینمخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامناپڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو بحرانوں اور مسائلن سے پی ایس پی ہی نکال سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے عوام کی امیدیں ہماری جماعت سے وابستہ ہیں اورپی ایس پی بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم اقتدار کے حصول کیلئے سیاست نہیں کررہے ہیں بلکہ سیاست برائے خدمت کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں اور ہماری منزل مظلوم اور محکموم عوام کو ان کے حقوق دلانا ہے انہوں نے کہا کہنپی ایس پی شہر کے مسائل کو حل کرنے کی مکمل طاقت رکھتی ہے شہر کراچی کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سیوریج کے نظام اور صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کیحوالے سے میگا پروجیکٹ کا اجرا ء کرکے عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے غیور عوام پی ایس پی کا ساتھ دیتے ہوئے نامزد کردہ امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکرکامیابی سے ہمکنار کرائیں گے اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے۔