ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

جمعرات 7 جون 2018 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیراور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔اس موقع پرقیم زون حسن خان اور عرفان حسن ،ریاض صدیقی ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ ان شاء اللہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،ایم ایم اے کی دیانتدار،امین وصادق قیادت عوام کے امنگوں کی ترجمانی اور ان کے تمام دکھوں کا مداوا کرے گی، عوام کرپٹ، نااہل اور آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو مسترد کرکے اہل اور دیانتدار قیادت کو منتخب کریں تاکہ مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بیروزگاری اور بدامنی سے نجات حاصل کی جاسکے۔